کوہاٹ کچہری میں دستی بم حملہ اور فائرنگ ایک اہلکار شہید 3 حملہ آور ہلاک
کچہری میں مزید 3 سے 4 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پولیس
کچہری میں دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 حملہ آور مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلحہ سے لیس دہشت گر دوں نے کچہری کے اندر داخل ہوتے ہی ڈی پی او آفس کوہاٹ پر دستی بم سے حملہ کردیا، تاہم ڈی پی او محفوظ رہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے کچہری کو گھیرے میں لے لیا جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 حملہ آور ہلاک اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس کے مطابق کچہری میں مزید 3 سے 4 دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔