وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی سیکڑوں کنال اراضی کی مالک
بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی شامل
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں جن کے مطابق وہ سیکڑوں کنال اراضی کی مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی پیش کردیں جن کے مطابق بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی شامل ہے۔
ادھر وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، جبکہ انہوں نے بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی بلکہ بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم کے ڈالر، پاؤنڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاؤنٹس ہیں۔ وہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں، 6.2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے بھی مالک ہیں۔