وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی سیکڑوں کنال اراضی کی مالک

بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی شامل

بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی شامل فوٹو:فائل

الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جن میں اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں جن کے مطابق وہ سیکڑوں کنال اراضی کی مالک ہیں۔


الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کردیں۔ وزیراعظم نے اپنی اہلیہ بشری بی بی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی پیش کردیں جن کے مطابق بشری بی بی کے نام بنی گالا میں 3 کنال کا گھر، پاک پتن میں 431 کنال اراضی، اوکاڑہ میں 266 کنال اراضی شامل ہے۔

ادھر وزیراعظم عمران خان 10 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، جبکہ انہوں نے بنی گالا رہائش کی مالیت ظاہر نہیں کی بلکہ بنی گالا زمین کو تحفہ کے طور پر ظاہر کیا ہے۔ وزیراعظم کے ڈالر، پاؤنڈ اسٹرلنگ اور یورو اکاؤنٹس ہیں۔ وہ 2 لاکھ روپے کی 4 بکریوں، 6.2 مربع زرعی اور کمرشل اراضی کے بھی مالک ہیں۔
Load Next Story