کراچی میں خاتون کے ہاں بہ یک وقت 3 بچوں کی پیدائش

بچے اور ماں دونوں خیریت سے ہیں اور بہتر نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ

بچے اور ماں دونوں خیریت سے ہیں اور بہتر نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے، اسپتال انتظامیہ ۔ فوٹو : فائل

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی کی رہائشی خاتون بشریٰ کے ہاں بہ یک وقت 3 بچوں دو بیٹیاں اور ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔


نارتھ کراچی میں قائم جیو لائف جنرل اینڈ چلڈرن اسپتال میں 3 بچوں کی ولادت ہوئی ہے جن میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے اور ماں دونوں خیریت سے ہیں، ایک بچے کا وزن دو کلو جب کہ دو بچوں کا وزن ڈیڑھ کلو ہے، بچوں کو بہتر نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے تاہم خاتون بشریٰ کا اس سے قبل ایک 3 سالہ بیٹا بھی ہے۔
Load Next Story