کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حکومتی مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم
حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے باضابطہ رابطہ کیا گیا تو تنظیم کی مرکزی شوریٰ اس پر فیصلہ کرے گی، تحریک طالبان
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے امن کے لئے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔
ترجمان کالعدم تحریک طالبان شاہد اللہ شاہد نے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری ہونے کے بعد ایکسپریس نیوز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو اچھی نظر سے دیکھا جائے گا اور اگر حکومت کی جانب سے مذاکرات کے لئے باضابطہ رابطہ کیا گیا تو تنظیم کی مرکزی شوریٰ اس پر فیصلہ کرے گی۔
اس سے قبل آج ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کی باہمی مشاورت اور رضامندی سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دہشت گردوں سے پہلے مذاکرات کئے جائیں گے اور نہ ماننے پر طاقت استعمال کی جائے گی۔