کیوروسٹی کی تصاویر میں مریخ پر مبہم ارضیاتی پرتوں کی نشاندہی
تصویر زمین کی اس سطح سے ملتی جلتی ہے جوآتش فشاں یا زلزلوں کا نشانہ بنتی رہی ہو
مریخ پر اتاری جانے والی ناسا کی روبوٹک گاڑی کیوروسٹی کے 100ایم ایم ٹیلی فوٹو لینز کی مدد سے کھینچی گئی تصاویر میں مبہم ارضیاتی پرتوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔بی بی سی کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس روبوٹک گاڑی کے اصل ہدف ''ماؤنٹ شارپ'' کی رنگین پینوراما تصویر بھی شائع کی ہے اور پیر کو اس گاڑی نے کسی دیگر سیارے پر کی گئی پہلی صوتی ریکارڈنگ بھیجی تھی تاہم ان تشہیری کاموں کے ساتھ ساتھ کیوروسٹی جسے مریخ سائنسی تجربہ گاہ بھی کہا جاتا ہے اس سرخ سیارے پر اس مشن کے لیے اپنی آلات کو تیار کر رہی ہے جس کی نظیر نہیں ملتی۔
اس وقت روبوٹک گاڑی مریخ کی سطح پر پڑنے والے اس کرین کے نشانات کا جائزہ لے رہی ہے جس کی مدد سے اس گاڑی کو اتارا گیا تھا۔اس تجزیے کے بعد کیوروسٹی ایک مخصوص آلے کی مدد سے مریخ کی سطح میں ہائیڈروجن اور ایسی ہائیڈروکسل والی معدنیات کی شرح کا جائزہ لے گی جس سے ماضی میں اس سیارے پر پانی کی موجودگی کا اندازہ لگایا جا سکے گا۔
تاہم اب تک ناسا کے سائنسدانوں کے لیے سب سے دلچسپ چیز وہ مبہم شے ہے جو کیوروسٹی کی جانب سے بھیجی گئی ماؤنٹ شارپ کی تصاویر میں موجود ہے۔ اس تصویر میں سفید نقطے دو مختلف ارضیاتی پرتوں کو الگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔اے پی پی کے مطابق خلا ئی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کی روبوٹک گاڑی کیورو سٹی کی تصاویر کے بعد پہلی مرتبہ انسانی آواز کی ریکارڈنگ مریخ سے زمین پر موصول ہوگئی۔