محکمہ سوئی نے گیس لائن ڈالنے کیلیے بند ہی کاٹ دیے
سوئی سدرن نے کوٹری بیراج کے دونوں جانب لائن بچھانے کے بعد مرمتی کام بھی مکمل نہیں کیا
KARACHI:
محکمہ سوئی گیس کا کارنامہ، کوٹری بیراج پل کے دونوں جانب گیس لائن ڈالنے کے لیے دریا کے بند ہی کاٹ دیے، مرمتی کام نہ کرایا جا سکا، کوٹری بیراج انتظامیہ کچھ نہ کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کی جانب سے 2011 میں کوٹری بیراج کے دونوں جانب بندوں کو کاٹ کر ہیوی گیس لائن بچھائی گئی جبکہ لائن بچھانے کے دوران مرمتی کام کی ذمے داری گیس انتظامیہ کو دی گئی تھی مگر سوئی گیس انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے ۔کوٹری بیراج میں سیلابی پانی کی آمد سے دریائے سندھ کے دونوں جانب کاٹے گئے بندوں پر دبائو بڑھ رہا ہے۔
بیراج انتظامیہ کے مطابق سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی کے سبب کام مکمل نہیں ہو پایا جبکہ مرمتی کام نہ ہونے پر اگر سیلابی پانی زیادہ آتا تو بندوں سے پانی دوسری جانب جا سکتا تھا، لیکن ہم نے ضروری مرمتی کام خود کروایا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ سوئی گیس انتظامیہ مزید مرمتی کام فوری طور پر مکمل کرے۔ انھوں نے کہا کہ بندوں پر مرمتی کام نہ کرائے جانے کی وجہ سے اکرم نہر، نیو پھلیلی نہر، اولڈ پھلیلی نہر، کوٹری کے بی فیڈر نہر پر پانی کا بہائو کم رکھا جا رہا ہے۔