کھارادر میں سانپ نکل آنے پر مکینوں میں خوف ایدھی عملہ سانپ پکڑ کر لے گیا

سانپ کی لمبائی تقریباً 4فٹ سے زائد ہے جسے وقتی طور پر سپر ہائی وے پرواقع ایدھی انیمل سینٹر منتقل کیا جائیگا،ریسکیوحکام

سانپ کی لمبائی تقریباً 4فٹ سے زائد ہے جسے وقتی طور پر سپر ہائی وے پرواقع ایدھی انیمل سینٹر منتقل کیا جائیگا،ریسکیوحکام۔ فوٹو: فائل

JERUSALEM:
کھارادر میں سانپ دیکھ کر علاقہ مکینوں میں خوف پھیل گیا جب کہ ایدھی کے رضا کاروں نے سانپ کو پکڑلیا۔


ریسکیو حکام نے بتایا کہ بانٹوا اسپتال کے قریب گلی میں سانپ کو دیکھ کر مکینوں نے ایدھی فائونڈیشن کو آگاہ کیا۔ سانپ کو تلاش اور قابو کر کے تھیلے میں بند کرلیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سانپ کی لمبائی تقریباً 4 فٹ سے زائد ہے جسے وقتی طور پر سپر ہائی وے پر واقع ایدھی انیمل سینٹر منتقل کیا جائیگا بعدازاں شہر سے دور جنگل میں لے جا کر چھوڑ دیا جائے گا۔
Load Next Story