کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
کراچی میں آج صبح ہونے والی بارش سے شہرمیں کئی ماہ سے جاری شدید گرمی کی لہر کا زور ٹوٹ گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ گرمی کے ستائے ہوئے لوگوں نے ابرِرحمت برسنے پر خدا کا شکر ادا کیا۔
کراچی کے علاقے ایکسپریس وے، شاہراہ فیصل، گلشن اقبال، بلوچ کالونی، محمود آباد، منظور کالونی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، بہادر آباد، طارق روڈ، نمائش چورنگی، لیاقت آباد، اور دیگرعلاقوں میں کہیں کہیں بوندا باندی اورکہیں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم ابر آلود رہے گا جب کہ صبح اورشام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں ہلکی بونداباندی سے کے الیکٹرک کا پول کھل گیا، بارش شروع ہوتے ہی شہرکے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ نیوکراچی، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا، بلدیہ ٹاون میں بجلی بند جب کہ شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ اور لیاقت آباد میں بھی بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث چند علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل جاری ہے، صارفین سے پریشانی کے لئے معذرت خواہ ہیں۔