برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون شام سے متعلق حکومتی دستاویزات ٹرین میں بھول آئے
ان دستاویزات میں شام پر مجوزہ حملے کے بارے میں حساس دستاویزات ہو سکتی ہیں, اخبار
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنی اہم حکومتی دستاویزات ٹرین میں ہی چھوڑ آئے۔
ایک برطانوی اخبار نے سرخ رنگ کے ایک بکس کی تصویر شائع کی ہے جس پر واضح طور پر وزیراعظم لکھا ہوا نظر آرہا ہے اور جو وزیراعظم ڈیوڈکیمرون اسکاٹ لینڈکے سفرکے دوران ٹرین میں ہی چھوڑ آئے تھے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ ان دستاویزات میں شام پر مجوزہ حملے کے بارے میں حساس دستاویزات شام یا روس کے بارے میں ہو سکتی ہیں جسے ممکنہ طور پر غیر متعلقہ افراد نے پڑھ لیا ہوگا۔
تاہم وزیراعظم کی رہائشگاہ 10ڈائوننگ اسٹریٹ نے اس خدشے کی تردیدکی ہے کہ بکس میں موجود حساس دستاویزات کو ٹرین میں موجودکسی شخص نے پڑھ لیا ہوگا۔انکے بقول وزیراعظم کے ٹرین سے نکلنے کے بعد وہاں سیکیورٹی پر تعینات اہلکار موجود تھے اور بکس کو لاوارث نہیں چھوڑا گیا تھا۔