چیف جسٹس کا ممنون حسین سے اردومیں حلف تقریب کے آغازاوراختتام پرقومی ترانہ بجایاگیا

حلف برداری کے بعد سرکاری گزٹ میں نئے صدر کی آمد کا پہلا صدارتی فرمان جاری کیا گیا

حلف برداری کے بعد سرکاری گزٹ میں نئے صدر کی آمد کا پہلا صدارتی فرمان جاری کیا گیا ۔ فوٹو : این این آئی

ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلیے نومنتخب صدر ممنون حسین، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم نواز شریف اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ایک ساتھ ہال میں داخل ہوئے ، حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا خیرمقدم کیا۔

اسٹیج پر منتخب صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور سبکدوش صدر آصف زرداری کی نشستیں رکھی گئی تھیں۔ ممنون حسین اور میاں نواز شریف کالی شیروانیوں میں ملبوس تھے جبکہ نومنتخب صدر نے کالی جناح کیپ بھی پہن رکھی تھی۔ قومی ترانے کے بعد تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں سابق صدر رفیق تارڑ ، سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف بھی موجود تھے جو پہلیرو میں تشریف فرما تھے۔ نومنتخب صدر ممنون حسین کے اہل و عیال و دوست احباب کی بڑی تعداد میں بھی تقریب میں موجود تھی۔


چیف جسٹس نے نومنتخب صدر ممنون حسین سے قومی زبان اردو میں حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد سرکاری گزٹ میں نئے صدر کی آمد کا پہلا صدارتی فرمان جاری کیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر نو منتخب صدر نے تمام شرکاء سے فرداً فرداً مصافحہ کیا۔ تقریب 25 منٹ میں مکمل ہو گئی ۔ آخر میں دوبارہ قومی ترانہ بجایا گیا۔

 
Load Next Story