مفتی احسان کے مزید150متاثرین کی نیب میں درخواستیں
نیب کے پاس پہلے مرحلے میں شکایت کنندگان متاثرین کی تعداد 350 آئی تھی، نیب ذرائع
مفتی احسان کی جعلسازی کا شکار مزید 450 متاثرین نے نیب کے پاس درخواستیں جمع کرا دی ہیں ۔نیب ذرائع کے مطابق صرف ایک روز میں 150 متاثرین نے نیب کو درخواستیں دی ہیں کہ وہ مفتی احسان کے کاروبار میں رقوم انویسٹ کر چکے ہیں اورانھیں کسی قسم کا منافع ادا نہیں کیا جا رہا ۔
نیب ذرائع کے مطابق نیب کے پاس پہلے مرحلے میں شکایت کنندگان متاثرین کی تعداد 350 آئی تھی،ان متاثرین کے نیب نے 55کروڑ روپے وصول کیے تھے جبکہ بعدازاں مزید متاثرین سامنے آئے،ان متاثرین کی تعداد 450تک پہنچ گئی ہے، ان متاثرین کی خورد بردکی گئی رقم 70کروڑ سے تجاوزکرگئی ہے۔مفتی احسان سے اب ملک بھر میں نیٹ ورک کی مکمل معلومات، تمام متاثرین کی تعداد اور ان سے وصول کی گئی رقوم کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔