زرداری لاڑکانہ پہنچ گئے بھٹو اور بینظیر کے مزاروں پر حاضری
آصف علی زرداری اپنی پانچ سالہ صدارتی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ لاڑکانہ پہنچے.
سابق صدرآصف علی زرداری صدارتی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ لاڑکانہ پہنچ گئے۔
جہاں انھوں نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو اور دیگرمزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنی پانچ سالہ صدارتی آئینی مدت مکمل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ لاڑکانہ پہنچے ، وہ اپنی ہمشیرہ رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ پیر کو رات گئے کراچی سے موئن جو دڑو ایئر پورٹ پہنچے۔
انھوں نے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر محترمہ بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو اور بھٹو خاندان کے دیگر افراد کے مزاروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھاکر فاتحہ خوانی کی، آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کا خصوصی اجلاس بھی آج طلب کرلیاہے ، اجلاس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات، کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سمیت سندھ کی مجموعی صورتحال اور پارٹی کارکردگی کے متعلق غور کیا جائیگا۔