ملیرسٹیپولیس مقابلے میں گینگ وارکے3 ملزمان ہلاک
ملزمان کے قبضے سے2 کلاشنکوف،ریپیٹراور2 موٹر سائیکلیں برآمد،کئی ساتھی فرارہوگئے
لاہور:
ملیر سٹی میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے3 ملزمان ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والے ملزمان پولیس اہلکاروں،وکیل باپ بیٹوں سمیت درجنوں افراد کے قتل،بھتہ خوری ودیگرسنگین مقدمات میں مطلوب تھے ، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے اسلحہ برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے غازی گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران3 ملزمان فدا محمد عرف فدو ملیری ، خلیل عرف بلوچ اور امام بلوچ عرف بیل ہلاک ہو گئے، پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف ، ایک ریپیٹر اور2 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں، ایس ڈی پی او ملیر سٹی ڈی ایس پی راؤ اقبال نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہلاک ہونے والا ملزمان فدا اور خلیل لیاری گینگ وار کے اہم کردار تھے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، قتل ، اقدام قتل ، بھتہ خوری ، ڈکیتی ، منشیات فروشی اور پولیس مقابلے سمیت درجنوں سنگین نتائج میں ملوث تھے ، ہلاک کیے جانے والے ملزمان کے خلاف ملیر سٹی ، میمن گوٹھ اور شاہ لطیف تھانے میں35 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
ملزم خلیل نے11جولائی 2012 کو ملیر سٹی کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل مشتاق کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا،فدا محمد نے 28 اپریل 2012 کو پولیس کانسٹیبل پرویزکو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا جبکہ ملزم فدا محمد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 24 مارچ 2012 کو صلاح الدین ایڈووکیٹ اور ان کے بیٹے علی ایڈووکیٹ کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا،ڈی ایس پی راؤ اقبال نے بتایا کہ واقعے کے وقت ایس ایچ او ملیر سٹی انسپکٹر امتیاز احمد نیازی کو گینگ وار کے ملزمان کی ایک مکان میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے مورچہ بند فائرنگ شروع کر دی پولیس نے مورچے سنبھال کر ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 ملزمان مارے گئے جبکہ ان کے متعدد ساتھی فرار ہو گئے، گینگ وار کے ملزمان کی ہلاکت کے بعد ملیر سالار گوٹھ اور جمشید کواٹر بلوچ پاڑہ میں گینگ وار کے ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔