عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے حکومت سے اپیل کرینگےفاروق ستار
سابق امریکی اٹارنی جنرل اورفوزیہ صدیقی کی نائن زیروپررابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات
امریکا کے سابق اٹارنی جنرل رمزے کلارک اور ٹیکساس یونیورسٹی کی اسکالرلاراکاسٹرو نے امریکامیں قیدپاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپررابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹرفاروق ستار سے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس مو قع پر ڈاکٹر صغیراحمد ،خواجہ اظہار الحسن ودیگر ذمے داران موجود تھے۔سابق اٹارنی جنرل نے گفتگو کر تے ہوئے امریکی عدالت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی سزا پر تشویش کااظہارکیا اور کہاکہ وہ خود عافیہ صدیقی کی رہائی کیلیے پاکستان اور امریکا میں آواز بلند کریںگے۔اس مو قع پر فاروق ستار نے ڈاکٹر فوزیہ سے اظہارہمدردی کر تے ہوئے کہاکہ قائد تحریک اور ایم کیوایم پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے سلسلے میں نہ صرف ہر سطح پر آوازبلند کر تی رہی ہے بلکہ احتجاج بھی ریکارڈ کراتی رہی ہے اورہم صدرپاکستان اور وزیراعظم سے اس معاملے پر ایک بار پھر بھرپور تعاون کی اپیل کریں گے۔