کراچی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس پانی کے مسئلے کے حل کیلئے کمیٹی قائم

کراچی کو اضافی پانی دلانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کوشش کرینگے، مرتضی وہاب

کراچی کو اضافی پانی دلانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کوشش کرینگے، مرتضی وہاب فوٹو:سوشل میڈیا

شہر قائد میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے اسٹیک ہولڈر کانفرنس ہوئی جس میں وزیر بلدیات سعید غنی کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی گئی۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے حل کیلیے اسٹیک ہولڈر کانفرنس ہوئی۔ وزیراعلی سندھ نے شہر میں پانی کی تقسیم اور دیگر مسائل کے حل کے لیے وزیر بلدیات سعید غنی کی قیادت میں کمیٹی قائم کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے 12 جولائی کو کراچی آئیں گے، ان کے ساتھ میٹنگ ہوگی جس میں ہم ان سے بات کریں گے، کے فور مکمل کے بغیر پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، اس کے لیے 250 بلین روپے چاہئے جس کیلئے ورلڈ بینک سے بات کر رہے ہیں۔




مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آئندہ مہینے دوبارہ اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بلایا جائیگا، کراچی کو اضافی پانی دلانے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کوشش کرینگے، شرکاء نے اتفاق کیا کہ وفاقی سے حب پاور پلانٹ سے بیس میگا واٹ اضافی بجلی مانگی جائیگی۔

اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن اور محمد حسین نے سندھ حکومت کی اسٹیک ہولڈرز کانفرنس کو ناکام قرار دیتے ہوئے وزیر بلدیات کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو مسترد کردیا۔

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفے کمال نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کراچی کے پانی کے مسئلے پر اسٹیک ہولڈرز کانفرنس میں پی ایس پی کی جانب سے غیر مشروط تعاون کے لئے تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 11 جولائی کو کراچی آرہےہیں، ہم سندھ حکومت کی مدد کرنا اورساتھ چلنا چاہتے ہیں۔
Load Next Story