لا پتہ ہونے والے ہر شخص کو ریاست سے منسوب نہیں کیا جاسکتا ترجمان پاک فوج

بہت سے لاپتہ افراد افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، میجرجنرل آصف غفور

بعض لاپتہ افرادافغانستان میں دہشتگردوں سےلڑائی میں مارےگئے، ترجمان پاک فوج۔ فوٹو:آئی ایس پی آر

KARACHI:
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ بات سمجھنی چائیے کہ لا پتہ ہونے والا ہر شخص ریاست سے منسوب نہیں کرنا چاہئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ مسعود جنجوعہ نے ملاقات کی جس میں لاپتہ افراد کے مسئلے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ہر لاپتا شخص کی گمشدگی کو ریاست سے نہیں جوڑا جاسکتا، کئی لاپتا افراد افغانستان میں یا کہیں اور کالعدم ٹی ٹی پی کا حصہ ہیں، جب کہ کئی لاپتا افراد ٹی ٹی پی کی طرف سے لڑتے ہوئے مارے گئے، اور جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سےگزر رہے ہیں۔




ڈی جی آئی ایس پی آر نے آمنہ مسعود جنجوعہ کو بتایا کہ ہمارے دل لاپتا افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، لاپتہ افراد کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن سمیت حکومت اور سیکیورٹی فورسز بھی کام کر رہی ہیں اور اس معاملے پرجی ایچ کیو میں اسپیشل اسسٹنس سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔



 

 
Load Next Story