حج آپریشن پی آئی اے کی کراچی سے 110 پروازیں روانہ ہونگی

پری حج آپریشن کے دوران نجی ائیرلائن ائیر بلیوکی141پروازیں چلائی جائیں گی۔

پری حج آپریشن کے دوران نجی ائیرلائن ائیر بلیوکی141پروازیں چلائی جائیں گی۔ فوٹو : فائل

کراچی سمیت ملک بھر میں ملکی ایئرلائنوں کے پری حج آپریشن شروع کردیا گیا۔

حج آپریشن کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ملک بھر سے497پروازوں کے ذریعے عازمین حج کو مقدس مقامات تک پہنچایا اور وطن واپس لایا جائیگا، پری حج آپریشن کے دوران نجی ائیرلائن ائیر بلیوکی141پروازیں چلائی جائیں گی۔


حج آپریشن اسلام آباد، لاہور، کراچی، سیالکوٹ،کوئٹہ، ملتان اور پشاورانٹرنیشنل ائیرپورٹ پروازیں روانہ ہونگی، پشاور اور کوئٹہ سے جمعہ کوحج آپریشن شروع ہوگئے جبکہ ملتان سے9جولائی اورسیالکوٹ سے12جولائی کو پہلی حج پرواز روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کی کراچی سے 110پروازیں، لاہورت سے 88، اسلام آباد سے 51، پشاور سے55، کوئٹہ سے184جبکہ سیالکوٹ سے 12حج پروازیں روانہ ہونگی جبکہ ایئر بلیو کی کراچی سے 32، لاہور سے30ملتان سے 18، اسلام آباد سے38جبکہ پشاور سے26 پروازںکے ذریعے عازمین حج کو مقدس مقامات پہنچا یا جائیگا۔پوسٹ حج پروازوں اگست کے وسط سے شروع ہونگی۔

 
Load Next Story