جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے ٹیموں کا اعلان کردیا
پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقا کی قیادت گریم اسمتھ اور 5 ون ڈے میچوں کی قیادت اے بی ڈی ویلئرز کریں گے
جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لئے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے جب کہ جیک کیلس ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقا کی قیادت گریم اسمتھ اور 5 ون ڈے میچوں کی قیادت اے بی ڈی ویلئرز کریں گے جبکہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان چیمپئنز لیگ کے بعد کیا جائے گا۔ ٹیسٹ ٹیم میں ہاشم آملہ، اے بی ڈی ویلیرز، جے پی ڈومنی، ڈوپلیسز، ایلگر، جیک کیلس، کلینٹ فیلڈ، مورنی مورکل، ایلویرو پیٹرسن، فلینڈر، ڈیل اسٹین، کائل، عمران طاہر اور رابن پیٹرسن شامل ہیں، ون ڈے اسکواڈ میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور ڈی کاک، ریان میکلرین، ڈیوڈ ملر، وائن پارنل اور ٹسوبے ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 14 اکتوبر سے ابوظہبی میں اور دوسرا ٹیسٹ 23 اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 5 ون ڈے میچوں کی سیریز 30 اکتوبر کو شارجہ میں پہلے میچ سے شروع ہوگی۔