کیلی فورنیا میں براہ راست خبریں پڑھنے کے دوران زلزلے کے جھٹکے ویڈیو وائرل

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باوجود اینکرز نے اپنے اوسان بحال رکھے اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائیں

خبریں پڑھنے کے دوران آدھے منٹ تک 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے رہے۔ فوٹو : ویڈیو گریب

MELBOURNE:
بہادر اور فرض شناس نیوز اینکرز نے خبریں پڑھنے کے دوران زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے باوجود وقفہ لینے تک براہ راست نشریات جاری رکھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کو 2 دہائیوں کے دوران سب سے طاقت ور زلزلے کا سامنا ہے، 7.1 شدت کے زلزلے سے جانی نقصان نہیں تو ہوا لیکن سڑکوں، عمارتوں اور پلوں کو نقصان پہنچا وہیں احساسِ ذمہ داری اور فرض شناسی کے واقعات بھی دیکھنے کو ملے۔




سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیوز اینکرز کے خبریں پڑھنے کے دوران ہی زلزلے کے جھٹکے شروع ہوگئے تاہم خوف زدہ لمحات کے دوران اینکرز نے اپنے اوسان بحال رکھے۔

ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ طویل ہونے پر اینکرز نے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اسٹوڈیو سے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگنے کے بجائے بلیٹن پورا کیا اور پھر وقفہ لے لیا۔ خاتون اینکر کو میز کے نیچے پناہ لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

 
Load Next Story