پاکستان کی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا سربراہان افواج پاکستان

اجلاس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مسلح افواج کی قیادت نے سرحدوں پر آپریشنل صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز چکلالہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں نے کی، اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ، نیول چیف ایڈمرل محمد آصف سندیلہ اور تینوں مسلح افواج کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ مسلح افواج کی قیادت نے سرحدوں پر آپریشنل صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور واضح کیا کہ علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story