تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں اور کسی سوال کا جواب نہ دیں فضل الرحمان
نیب انتقامی کارروائی کے لیے بنی جبکہ احتساب عدالتیں اپوزیشن کے خلاف استعمال ہورہی ہیں، سربراہ جمعیت علمائے اسلام
MULTAN:
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب کو انتقامی کارروائی کے لیے بنایا گیا ہے، تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں، کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں۔
سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس اور اس میں ویڈیو ثبوت نے حیرت میں ڈال دیا ہے، ویڈیو میں نواز شریف کے خلاف فیصلے دینے والے جج نے خود دباؤ کا اعتراف کیا، اداروں کے خوف سے دن کو رات اور رات کو دن کہنا پڑے تو یہ ظلم ہے، ہر چیز کی حد ہوتی ہےمگراب وہ حد پار ہوگئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں احتساب پر اعتراض نہیں احتساب عدل کی بنیاد پر ہونا چاہیے لیکن ملک میں احتساب عدالتیں اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہی ہیں، ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ نیب کو انتقامی کارروائی کے لیے بنایا گیا ہے اور آج احتساب بے نقاب ہوگیا، تمام جماعتیں نیب کا بائیکاٹ کریں، کسی بھی سوال کا جواب نہ دیں اور احتساب کے نام پر انتقام کا حصہ نہ بنیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سلیکٹڈ کا نام لینے پرسلیکٹڈ لوگ ناراض ہوتے ہیں، چلیں سلیکٹڈ نہ صحیح ریجیکٹڈ کہہ سکتے ہیں، یہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کی بنائی گئی حکومت ہے۔