کراچی مہنگا دودھ بیچنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کمشنر کراچی اور مجسٹریٹس مہنگا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف میدان میں

زائد نرخ وصول کرنے والوں کو بھاری جرمانہ اور سخت سزا دی جائے گی،کمشنر۔ (فوٹو: فائل)

کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہاکہ زائد نرخ وصول کرنے والے تمام افراد و متعلقہ دودھ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیدیا۔


کمشنر کراچی نے دودھ کے نرخ میں اضافہ کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنروں اور ریونیو اہلکاروں کو فیلڈ میں جانے کی ہدایت کی ہے۔

کمشنر نے کہاکہ زائد نرخ وصول کرنے والے تمام افراد و متعلقہ دودھ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ اور سخت سزا دی جائیگی اور عوام کوئی بھی زائد نرخ نہ دیں۔
Load Next Story