احساس پروگرام شروع ہر ماہ 80 ہزار افراد کو بلاسود قرضے ملیں گے

پروگرام42.65 ارب روپے کا ہے، آئندہ 4 سال میں ایک کروڑ،61 لاکھ افراد مستفید ہوں گے،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

احساس پروگرام کے 3 حصے، بلاسود قرضوں کی فراہمی، ووکیشنل تربیت کی فراہمی اور چھوٹے اثاثوں کی منتقلی ہیں۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و غربت خاتمہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت آئندہ 4 سال کیلیے ہر ماہ 80 ہزار افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں اور لاکھوں افراد ہنر کی تعلیم سے مستفید ہوں گے۔


ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے لیے احساس پروگرام شروع کر دیا، یہ پروگرام42.65 ارب روپے کا ہے جس سے آئندہ 4سال میں ایک کروڑ 61 لاکھ افراد استفادہ کریں گے، احساس پروگرام کے ذریعے کم آمدن کے حامل افراد کو معاشی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کیلیے 3 ارب روپے سے زائد کے قرضے دیئے جائیں گے، بلا سود قرضوں کے پروگرام سے نامساعد حالات کے شکار افراد کو باعزت روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت آئندہ 4 سال کیلیے ہر ماہ 80 ہزار افراد کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں اور لاکھوں افراد ہنر کی تعلیم سے مستفید ہوں گے، پروگرام کے 3 حصے ہیں جس میں بلا سود قرضوں کی فراہمی، ووکیشنل تربیت کی فراہمی اور چھوٹے اثاثوں کی منتقلی شامل ہیں۔
Load Next Story