حج کرپشن راؤشکیل کا تقررگیلانی نے کیا تھا حامد سعید کاظمی

کاظمی کے خلاف ثبوت دیدیے،تفتیش پراسیکیوٹرکاکام تھا،ا عظم سواتی،کل تک میں گفتگو

کاظمی کے خلاف ثبوت دیدیے،تفتیش پراسیکیوٹرکاکام تھا،ا عظم سواتی،کل تک میں گفتگو. فوٹو: فائل

HANGU:
سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے کہا کہ حج کرپشن میں میرے خلاف آج تک کوئی ثبوت پیش ہی نہیںکیا جاسکا۔الزام لگانے والے میرے خلاف ثبوت تو لائیں۔ حج کرپشن کیس کا بہت شور مچایا گیا لیکن اب تک یہی تعین نہیں ہوسکاکہ کرپشن کتنے روپے کی ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام 'کل تک' کے میزبان جاوید چوہدری سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ احمد فیض کی تقرری انھوں نے نہیں کی تھی۔ احمد فیض کاتقرربحیثیت بلڈنگ سپروائزررائو شکیل نے کیا تھا جبکہ حج مشن میں بلڈنگ سپروائزرکی پوسٹ سرے سے ہے ہی نہیں، رائوشکیل کانام سلیکشن بورڈ نے چنا اوراس کے تقررکی منظوری اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کی تھی۔


جب ہائرنگ ریویو کمیٹی نے الزامات لگائے تورائو شکیل کومزید عمارات کرائے پر حاصل کرنے سے روک دیا گیاتھا اور ابھی ان کے خلاف کارروائی کاسوچا ہی جا رہا تھا کہ وزیر اعظم نے انھیں واپس بلا لیا۔اے این پی کے رہنما حاجی عدیل نے کہا کہ ججوںکوبہت زیادہ پرٹوکول دیاجاتاہے یہ اپنی کرسی بھی اپنے آگے پیچھے نہیںکرتے۔ 5باوردی چپڑاسی ان کے آگے چلتے ہیں۔یہ زبردستی کا عزت و احترام ہے۔

امریکاوالے ان سے نکل گئے ہیںہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی ان سے نکل آئیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا کہ ہمارے نظام میں صرف بڑے لوگوںکی کرپشن کے خلاف ثبوت نہیں ملتے۔ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے حامد سعید کاظمی کے خلاف ثبوت دے دیے تھے اب یہ پراسیکیوٹر کا کام تھا اس بارے میں تفتیش کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد کاظمی کو زہر کھا کر مر جانا چاہیے یا لوگوں سے منہ چھپا لینا چاہیے۔

Recommended Stories

Load Next Story