جج صاحب نے ویڈیو کا انکار نہ کر کے تصدیق کر دی مریم نواز

خوف انسان کو نہ چین سے حکومت کرنے دیتا ہے اور نہ چین سے جینے دیتا ہے، رہنما مسلم لیگ (ن)

عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟، مریم نواز فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جج صاحب نے ویڈیو کا انکار نہ کر کے تصدیق کر دی۔



مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر فاضل جج صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے، بہت شکریہ کہ آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے تصدیق کر دی۔


اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟، عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟، کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟۔


ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ خوف انسان کو نا چین سے حکومت کرنے دیتا ہے نا چین سے جینے دیتا ہے ۔

Load Next Story