كوئٹہ كراچی قومی شاہراہ پر حادثات بڑھنے لگے مزيد 3 افراد جاں بحق

قومی شاہراہ پر اب تک سينكڑوں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ ہزاروں شديد زخمی ہوچکے ہيں

قومی شاہراہ پر اب تک سينكڑوں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ ہزاروں شديد زخمی ہوچکے ہيں . فوٹو : فائل

كوئٹہ كراچی قومی شاہراہ المعروف خونی شاہراہ نے مزيد 3 زندگيوں كے چراغ گل كرديئے۔

گزشتہ روز كوئٹہ كراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں مزيد 3 افراد جاں بحق ہوگئے، عوام کی جانب سے بار بار اس سڑک كو ڈبل دو رويہ كرنے كے مطالبے كے باوجود اين ايچ اے اور حكومت کی جانب کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔


قومی شاہراہ پر بڑے بڑے حادثات اور ان حادثات كے نتيجے ميں اب تک سينكڑوں افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جب کہ ہزاروں شديد زخمی ہوچکے ہيں۔

عوام کا کہنا ہے کہ لكپاس ٹول پلازہ پر حال ہی ميں شرح ٹيكس ميں اضافہ كرديا گيا ہے مگر نہ معلوم يہ پيسے كہاں جاتے ہيں سڑكيں تنگ اور ٹوٹ پھوٹ كا شكار ہيں ليكن اس پر كوئی پوچھنے والا نہيں لہذا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کرے اور سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے تاکہ ان حادثات سے بچا جاسکے۔
Load Next Story