مادرملت فاطمہ جناح ؒ کی 52 ویں برسی

تقریبات میں مادرملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جارہی ہے

مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز ، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔ فوٹو : فائل

بابائے قوم وبانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی ہمشیرہ مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی 52 یں برسی آج ملک بھرمیں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔


مادرملت محترمہ فاطمہ جناح ؒ کی 52 یں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام خصوصی کانفرنسز ، سیمینارز ، ریفرنسز اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تقریبات میں مادرملت کی تحریک پاکستان سے تکمیل پاکستان تک کی جدوجہد پر تفصیلی روشنی ڈالی جارہی ہے۔

قیام پاکستان کے مقاصد سے حکمرانوں کی دوری، غربت، بیرونی قرضوں اورغیرمتوازن پالیسیوں کی طرف توجہ دلانے کے ساتھ محترمہ فاطمہ جناح نے آمریت کے خاتمے کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ 9 جولائی 1967 کو مادر ملت فاطمہ جناح کی زندگی کا سورج ڈوب گیا ، انہیں بانی پاکستان کے پہلومیں سپرد خاک کیا گیا۔
Load Next Story