اسلام آباد میں ایک اور ننھی پری سے زیادتی

آئی جی اسلام آباد کا نوٹس، ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب

رات گئے 30 سے زیادہ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا، ترجمان وفاقی پولیس فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت میں ایک اور ننھی پری کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بناکر جھاڑیوں میں پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں 4 سالہ بچی انتہائی تشویشناک حالت میں جھاڑیوں سے ملی ، جسے نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بچی تاحال پمز اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے۔


بچی کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی گزشتہ رات بارش دیکھنے کیلئے باہر نکلی تھی، کافی دیر تک نا لوٹنے پر بچی کی تلاش کی تو وہ بے ہوش حالت میں قریبی جھاڑیوں سے ملی۔

آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو پورا انصاف ملے گا۔

ترجمان وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی، ایس پی سٹی زون عامر خان نیازی تفتیش کی نگرانی کررہے ہیں، رات گئے 30 سے زیادہ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا جن کو شامل تفتیش کیا جا رہا ہے۔

Load Next Story