وزیراعظم نے چوہدری نثار کے مشورے پر دورہ کراچی ملتوی کردیا
وزیراعظم کادورہ کراچی کاپروگرام فائنل ہو چکاتھا اور انھوں نے آج ایک روزہ دورے پر کراچی جانا تھا۔
کراچی میں شروع کیے آپریشن کلین اپ میں ابتدائی چندروزمیں 700کے قریب افراد گرفتارکر لیے گئے ہیں جن میں سے50 فیصدسے زائدکاتعلق مختلف سیاسی گروہوں سے بتایا جاتاہے۔
دوسر ی طرف آپریشن کے دوران وزیر اعلٰٰی سندھ قائم علی شاہ نے سیاسی دبائو پروزیر اعظم آفس سے رابطہ کرکے وزیراعظم نواز شریف سے دورہ کراچی کی درخواست کردی، وزیراعظم کادورہ کراچی کاپروگرام فائنل ہو چکاتھا اور انھوں نے آج ایک روزہ دورے پر کراچی جانا تھا۔
اس دوران وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ڈی جی رینجرز،ڈی جی انٹیلی جنس بیورواوروفاقی سیکریٹری داخلہ سے کراچی آپریشن کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ لینے کے بعدفوری مداخلت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کومشورہ دیا کہ کراچی میں آپریشن کلین اپ کامیابی سے جاری ہے اس صورتحال میں آپ کراچی نہ جائیں، ہمیں اور حکومت سندھ کوتمام سیاسی دبائوبرداشت کرتے ہوئے آپریشن کوجاری رکھنا ہوگا، آپ کراچی چلے گئے تویہ تاثر پیدا ہوگاکہ حکومت سیاسی دبائومیں آگئی ہے۔