جنرل کیانی کومزید ایک سال توسیع زیر بحث
جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کے باعث کئی سینئرموسٹ لیفٹیننٹ جنرل اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائینگے، ذرائع
جہاں آل پارٹیزکانفرنس میںطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے پا کستان کی عسکری اورسیاسی قیادت کوامریکا اورنیٹوجیسی عالمی قوتوں کے بغیرخطے میں اسٹرٹیجک اہمیت کے فیصلے خودکرنے کا موقع ملاہے وہیں پرملک کے اعلی سیاسی اورعسکری حلقوںمیںیہ بات زیربحث ہے کہ ایک ایسے وقت میںجب اتحادی افواج افغانستان سے نکلنے کیلیے ہوم ورک شروع کرچکی ہیں ،بھارت کیساتھ سرحدی صورتحال خصوصاً لائن آف کنٹرول پرکشیدگی اورافغانستان کیساتھ سرحدکی صورتحال کے باعث ملک کے اندرپاک فوج کے سپہ سالارکی تبدیلی ناگزیرہے یانہیں۔
اعلی حکومتی حلقوں کیطرف سے یہ تاثردیاجارہاہے کہ لائن آف کنٹرول اورپاک افغان بادڑکی نازک صورتحال سے فوری نمٹنے کیلیے پاک فوج کے سربراہ جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں مزیدایک سال کی توسیع کی جاسکتی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کے باعث کئی سینئرموسٹ لیفٹیننٹ جنرل اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوجائینگے جو جنرل کیانی کے رواں سال نومبرمیں آرمی چیف کاعہدہ چھوڑنے پرپاک فوج کی کمان سنھبالنے کی دوڑمیںشامل ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ظہیرالاسلام ایک سال بعدآرمی چیف کے مضبوط امیدوارہوسکتے ہیں۔