شمالی اور جنوبی كوريا كا’’كائے سونگ اقتصادی زون‘‘ 16 ستمبر کو دوبارہ کھولنے پراتفاق

ملازمين كی واپسی كے نتيجے ميں اقتصادی كمپلكس كے بند ہوجانے جيسے واقعات كو پھر سے نہيں ہونے ديں گے، معاہدے کے نکات

كائے سونگ اقتصادی كمپلكس شمالی كوريا کی سرحد ميں واقع علاقہ ہے جہاں جنوبی كوريا كی 123 فيكٹرياں قائم ہيں، جن ميں شمالی كوريا كے 50 ہزار سے زيادہ ملازمين كام كرتے ہيں۔ فوٹو اے ایف پی

شمالی اور جنوبی كوريا كے حکام کے درميان كائے سونگ اقتصادی زون 16 ستمبر كو دوبارہ كھولنے پر اتفاق ہو گيا ہے۔

غير ملكی ميڈيا كے مطابق جنوبی كوريا كے حکام کے مطابق گذشتہ روز جاری مذاكرات ميں دونوں فريقين كے درميان كائے سونگ اقتصادی زون كو 16 ستمبر كو دوبارہ كھولنے پر اتفاق ہوا ہے، حکام نے گذشتہ ماہ كہا تھا كہ دونوں فريقين كے درميان كائے سونگ اقتصادی زون كو دوبارہ كھولنے كے بارے ميں ايک 5 نكاتی معاہدے پر اتفاق ہوا تھا، تاہم اب اس اقدام كے لئے تاريخ كا تعين كر ديا گيا ہے۔


فرا نسيسی خبررساں ادارے كے مطابق اس معاہدے ميں كہا گيا تھا كہ جنوبی اور شمالی كوريا ملازمين كی واپسی كے نتيجے ميں كائے سونگ اقتصادی كمپلكس كے بند ہوجانے جيسے واقعات كو پھر سے نہيں ہونے ديں گے، كائے سونگ اقتصادی كمپلكس شمالی كوريا کی سرحد ميں واقع علاقہ ہے جہاں جنوبی كوريا كی 123 فيكٹرياں قائم ہيں، جن ميں شمالی كوريا كے 50 ہزار سے زيادہ ملازمين كام كرتے ہيں۔

واضح رہے کہ رواں سال اپريل كے مہينے ميں شمالی كوريا نے بڑھتے ہوئے سياسی تنازعات كے باعث اپنے ملازمين كو واپس بلا ليا تھا جس كی وجہ سے كائے سونگ اقتصادی زون میں کام بند ہوگیا تھا۔
Load Next Story