شام میں كیمیائی ہتھیاروں كے استعمال کی امریكی ویڈیوز جعلی ہیں روسی وزیر خارجہ

امریكا جھوٹی ویڈیوز كا سہارا لے كر آگ سے كھیلنے كی كوشش كر رہا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف

امریكا جھوٹی ویڈیوز كا سہارا لے كر آگ سے كھیلنے كی كوشش كر رہا ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف فوٹو: رائٹرز/فائل


روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام میں کیمائی ہتھیاروں کے استعمال کی امریکی ویڈیوز جعلی ہیں۔


اپنے ایک بیان میں سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ امریكا جھوٹی ویڈیوز كا سہارا لے كر آگ سے كھیلنے كی كوشش كر رہا ہے، اگر ویڈیوز حقیقی ہیں تو وہ اقوام متحدہ میں پیش كی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ كی انسانی حقوق كونسل نے روس كو اطلاع دی ہے كہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے جاری كی گئی ویڈیوز حقیقت كے برعكس ہیں اور جعلی ویڈیوز كی بنیاد پر شام پر فوجی حملہ غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر آئینی عمل ہوگا۔

Load Next Story