کراچی میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی 12 مشتبہ افراد زیر حراست
ملزمان بھتہ خوری ، ڈکیتی و رہزنی اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، ترجمان سندھ رینجرز
رینجرز نے پی اینڈ ٹی کالونی کورنگی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کے دوران 4 افراد سمیت مختلف کارروائیوں میں 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے نارتھ کراچی، صدر، رنچھوڑ لین، گھاس منڈی، سالار کمپاونڈ، نارتھ ناظم آبار اور پی اینڈ ٹی کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا، دوران کارروائی پی اینڈ ٹی کالونی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کے دوران 4 افراد سمیت 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ مشتبہ افراد کی جانب سے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے بھی ہٹا دیئے گئے، ملزمان بھتہ خوری ، ڈکیتی و رہزنی اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
دوسری جانب رینجرز نے الکرم اسکوائر کا 8 گاڑیوں سمیت محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اس کے کچھ ہی دیر بعد ایک بار پھر رینجرز اہلکاروں اور پولیس نے الکرم اسکوائر کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔