شیخوں کے بھی شوق نرالے سعودی شہری نے ایک بکرا ہی ایک کروڑ 30لاکھ ریال میں خرید لیا
سعودی تاجر نے جو بکرا خریدا ہے اس کی قیمت پاکستانی روپے میں 36کروڑ 40روپے بنتی ہے
دنیا میں ہیرے، پینٹنگز اور تاریخی نوادرات تو مہنگے داموں فروخت ہوتے ہوئے تو سنا ہے مگر سعودی تاجر نے ایک بکرا ایک کروڑ 30 لاکھ ریال یعنی 36کروڑ 40 لاکھ روپے میں خرید کر دنیا کو حیران کردیا۔
سعودی اخبار کے مطابق یہ سعودی عرب اور تمام خلیجی ممالک میں فروخت ہونے والا اب تک سب سے قیمتی جانور ہے، بکرے کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوبصورت ترین اور نایابنسل کا بکرا ہے اوراسی وجہ سے اس کی قیمت بھی زیادہ ہے۔ دوسری جانب بکرا خریدنے والے سعودی تاجر کا کہنا ہے کہ بے شک یہ ایک نایاب نسل کا بکرا ہے لیکن اس نے اس کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر اسے خریدا ہے۔