کراچی میں ڈیفنس کے علاقے سے دہشتگردوں کو راکٹ لانچر فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

دکان کے 3 مالکان کو گرفتار کرکے انٹیلی جنس اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ایس پی سرفراز نواز

دکان کے 3 مالکان کو گرفتار کرکے انٹیلی جنس اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، ایس پی سرفراز نواز۔ فوٹو: فائل

پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کرکے ڈیفنس کے علاقے زمزمہ سے دکان پر راکٹ لانچر اور گولے فروخت کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 راکٹ لانچر اور متعدد گولے برآمد کرلئے۔



ایس پی کلفٹن سرفراز نواز کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس کی ٹیم نے راکٹ لانچر فروخت کئے جانے کی خفیہ اطلاع ملنے پر اسلحہ فروخت کرنے والی دکان پر چھاپہ مارا جہاں سے اسلحے کی فروخت کی آڑ میں دہشت گردوں کو علاقہ غیر سے راکٹ لانچر فراہم کیا جاتا تھا، ایس پی کلفٹن کا کہنا تھا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دکان کے 3 مالکان کو گرفتار کرلیا جنہیں کالعدم تنظیموں سے تعلق کے شبہے میں انٹیلی جنس اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x14kda1_3-suspects-arrested-from-dha-recover-4-rocket-launcers-and-mortars_news
Load Next Story