سابق حکمرانوں کے حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا فردوس عاشق
سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں، فردوس عاشق
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے اب ان کے حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آصف زرداری اور نواز شریف کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کے مال پر سیرسپاٹے کا یوم حساب آن پہنچا ہے۔ سابق حکمرانوں کے غیر ملکی دورے "مال مفت دل بے رحم" کے مصداق ہیں۔ اپنی چونی نہ خرچ کرنے والوں نے قوم کے سرمائے سے کروڑوں روپے ٹپ دے دی۔ لٹیرے ٹپ میں قوم کا مال نہ دیتے تو آج قوم غربت سے ہلکان نہ ہوتی۔
فردوس عاشق اعوان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا سابق حکمران قوم کے مال پر بادشاہ بنے پھرتے تھے۔ آج اس لوٹ مار کو بے شرمی سے استحقاق قرار دیتے ہیں۔ گاڑیاں سرکاری استعمال کیں اور بیرون ملک ذاتی دورے بھی قوم کی جیب سے کئے گئے۔ آج حساب کی باری آئی تو رونا دھونا ختم نہیں ہورہا۔ اب روئیں ناں، حساب دیئے بغیر جان چھوٹنے والی نہیں۔