وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کےدورہ امریکا کی تصدیق کردی
امریکی صدر ٹرمپ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، وائٹ ہاؤس
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو امریکا پہنچیں گے اور ان کا استقبال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
امریکی ایوان صدر 'وائٹ ہاؤس' نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کی تصدیق کردی ہے، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کاکہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکا کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، دورے سے دونوں کو ممالک امن، اقتصادی ترقی اور خطے کے استحکام کے لیے مل کرکام کرنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم عمران خان کی امریکی صدر سے مجوزہ ملاقات میں دونوں رہنما انسداد دہشت گردی، دفاع، توانائی اور تجارت پرتبادلہ خیال کریں گے جب کہ خطے میں امن واستحکام اور اقتصادی تعاون پر بھی غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 4 جولائی کو ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا کا اعلان کیا تھا تاہم ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوز کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے امریکا کے دورے سے متعلق کہا تھا کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں، ہم اس بارے میں وائٹ ہاؤس سے رابطہ کرکے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔