یورپ میں کچھ لوگ پشتونوں میں مخصوص سوچ اجاگر کررہے ہیں شاہ محمود
ہم متحد ہوجائیں تو انتشار کی خواہش مند قوتیں ناکام ہوجائیں گی، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یورپ میں کچھ لوگ پشتونوں میں مخصوص سوچ اجاگر کررہے ہیں لیکن اگر ہم متحد ہوجائیں تو انتشار کی خواہش مند قوتیں ناکام ہوجائیں گی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانیہ میں متحدہ پشتون سوسائٹی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور پاکستانی برادری سے خطاب کیا۔ تقریب میں پشتون شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور وزیر خارجہ کو روایتی پشتون پگڑی پہنائی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں سے پندرہ لاکھ صرف برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، کسی بھی سیاسی جماعت سے وابستگی آپ کا جمہوری حق ہے، جس کا ہم احترام کرتے ہیں، یہ پندرہ لاکھ ایک آواز بن جائیں تو انتشار کا بیج بونے کی خواہش مند قوتیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ میں کچھ لوگ مخصوص سوچ کو اجاگر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یورپی یونین میں بھی ایک خاص سوچ کو ہوا دینے کی کوشش جارہی ہے، یہ کون کررہا ہے، ان کے مقاصد کیا ہیں اور یہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟، ان سوالات کی تہہ تک جانا ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک پاکستان میں قائد اعظم کی قیادت میں پختونوں، بلوچوں، سندھیوں، پنجابیوں کے ساتھ ساتھ بنگالیوں نے بھی بہت بڑا حصہ ملایا تھا، تاریخ کا یہ حصہ ہے کہ وہ تحریک پاکستان کا حصہ تھے، پاکستان کو نیچا دکھانے کی خواہش رکھنے والی قوتوں نے وہاں انتشار کے بیج بوئے اور نفرت کو ہوا دی۔