کراچی میں جدید سنیما گھروں کی تعداد میں اضافہ
نئے سنیما گھروں کی تعداد 18 ہوگئی، رواں سال کے دوران مزید نئے سنیما تعمیر ہونگے
پاکستان بھر میں بہت تیزی نئے سنیما گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے گزشتہ چند ماہ کے دوران دس نئے جدید سنیما گھر مکمل ہوچکے ہیں جہاں فلموں کی نمائش کی جارہی ہے ان نئے سنیما گھروں کی تعداد اس وقت 18 ہوچکی ہے جب کہ رواں سال کے دوران مزید ایک درجن سنیما گھر جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔
کراچی میں ایک بار پھر سنیما گھروں کی تعداد 50 ہوگئی ہے جب کہ چند ماہ قبل کراچی میں صرف 30 سنیما رہ گئے تھے، نئے سنیما گھروں کی تعمیر میں سرمایہ کاری سے انڈسٹری کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب کراچی میں زیادہ فلمیں بنائی جارہی ہیں، ٹیلی ویژن ٹی وی پروڈیوسر ڈائریکٹر اور ادکاروں نے کہا کہ اگر اچھی فلمیں بنیں گی تو ہم ان فلموں میں ضرور کام کریں گے۔