جسٹس ر دوست محمد کھوسہ گھر میں آتشزدگی کے باعث زخمی

دوست محمد خان کھوسہ کے جسم کا بائیس فی صد حصہ جل گیا ہے، ترجمان پمز اسپتال

جسٹس(ر) دوست محمد کی حالت خطرے سے باہر ہے، ترجمان پمز۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس دوست محمد کھوسہ گھر میں آگ لگنے کے باعث جھلس گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس (ر) دوست محمد کھوسہ گھر میں آتشزدگی کے باعث بری طرح جھلس گئے ہیں اور انہیں پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔


ترجمان پمز اسپتال کے مطابق جسٹس (ر) دوست محمد کھوسہ کو پمز اسپتال کے برن وارڈ لایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی، دوست محمد خان کھوسہ کے جسم کا 22 فی صد حصہ جل گیا تھا تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان پمز کے مطابق دوست محمد کھوسہ گزشتہ روز اپنے کمرے میں ہونے والی شارٹ سرکٹ کے باعث زخمی ہوگئے تھے اور آتشردگی میں ان کے جسم کا 22 فیصد حصہ متاثر ہوا، شارٹ سرکٹ کے باعث ان کا چہرہ، بازو اور پیٹ جھلس گئے۔

 
Load Next Story