جھڈو ناجائز کنکشن کاٹنے پر شہری مشتعل حیسکو دفتر پر حملہ
ایس ڈی او سمیت 7 اہلکاروں پر بدترین تشدد کیا گیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔
KARACHI:
جھڈو میں بجلی کے ناجائز کنکشن منقطع کر نے پر 20 سے زائد مسلح افراد کا حیسکو آفس پر حملہ، ایس ڈی او سمیت 7 اہلکاروں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔
دفتر میں توڑ پھوڑ، فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان اور ریکارڈ ضائع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسیئن حیسکو ڈگری کی خصوصی ٹیم نے جھڈو کے وارڈ نمبر 3 میں کارروائی کر کے ناجائز کنکشن منقطع کر دیے جس پر شام گئے 20 سے زائد مسلح افراد نے حیسکو جھڈو آفس پر اچانک دھاوا بول دیا اور ایس ڈی او ذوالفقار آرائیں، ہائیڈرو لیبر یونین کے صدر علی اصغر قائم خانی، اسسٹنٹ لائن مین جاوید آرائیں، نندلال، رمیش کمار، صفدر سولنگی اور منظور کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا۔
مسلح افراد نے دفتر میں فرنیچر توڑ پھوڑ دیا اور کاغذات و ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچایا، شدید زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دیکر میرپور خاص سول اسپتال روانہ کر دیا گیا جبکہ دیگر زخمیوں کو رول ہیلتھ سینٹر جھڈو پر فوری طبی امداد دی گئی، بجلی چوروں کے خلاف پولیس کارروائی کیلیے ایس ڈی او جھڈو ذوالفقار آرائیں نے جھڈو تھانے پر لیٹر بھیج دیا۔ آخری اطلاعات تک بجلی چوروں اور حملے میں ملوث افراد کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیںلائی جاسکی تھی۔