آسٹريليا نے پاكستان كو پہلے ون ڈے ميں 4 وكٹوں سے شكست دے دی

آسٹريليا كے مچل اسٹارک نے پانچ كھلاڑيوں كو آؤٹ كرنے پر مين آف دی ميچ كا اعزاز حاصل كيا۔

آسٹريليا كے مچل اسٹارک نے پانچ كھلاڑيوں كو آوٹ كرنے پر مين آف دی ميچ كا اعزاز حاصل كيا، فوٹو : اے ایف پی

شارجہ كركٹ اسٹيڈيم ميں كھيلے جانے والے تين ايک روزہ ميچوں كی سيريز كے پہلے ميچ ميں آسٹريليا نے پاكستان كو 4 وكٹوں سے شكست دے دی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن پاكستانی بلے باز بڑا ہدف دينے ميں ناكام رہےاور پوری ٹيم 198 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔



پاكستان كا آغاز اچھا نہ تھا اور 40رنز كے مجموعی اسكور پر اس كے 3كھلاڑی پويلين لوٹ گئے۔اسد شفيق اور مصباح الحق نے چوتھی وكٹ كے لئے 50رنز كی شراكت قائم كی۔پاكستان كی جانب سے اسد شفيق نے 56 اور عمر اكمل نے 52 رنز بنائے۔پاكستان كے 6كھلاڑی دہرے ہندسے ميں بھی داخل نہ ہو سكے جن ميں محمد حفيظ 4، اظہر علی 5، كامران اكمل 4، شاہد آفريدی صفر، سہيل تنوير1 اور سعيد اجمل 8رنز بنا سكے۔


آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 6وكٹوں كے نقصان پر .248 اوورز ميں حاصل كر ليا۔آسٹريليا كے كپتان مائیکل كلارک 66رنز بنا كر نماياں بلے باز رہے۔ كلارک كے 121رنز كے مجموعی اسكور پرآؤٹ ہونے كے بعد پاكستان کی پوزیشن مستحکم ہوگئی تاہم بعد ميں جارج بيلی اورميكسويل كی عمدہ شراكت داری نے جيت ميں اہم كردارادا كيا۔ بيلی 57 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبكہ ميكسويل 38 رنز بنا كر آؤٹ ہو ئے۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 5وکٹیں حاصل کرکے مین آف دی میچ قرارپائے۔پاكستان كے سعيد اجمل نے 3، محمد حفيظ نے 2 جبكہ شاہد آفريدی نے ايک وكٹ حاصل كی۔

Recommended Stories

Load Next Story