پاکستان ہاؤسنگ اسکیم نئے روشن پاکستان کی جانب اہم قدم ہے فردوس عاشق

کمزور اورتنخواہ دارطبقے کے لئے پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے، فردوس عاشق

پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے، فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔


وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے۔ کمزور اور تنخواہ دار طبقے کے لئے یہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے اور ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھاے، جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔
Load Next Story