نوازشریف کیخلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ترجمان ن لیگ
جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلہ کی قانونی حیثیت خود بخود ختم ہوگئی ہے، مریم اورنگزیب
ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کیخلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری رہا کیا جائے، تصدیق ہوگئی کہ ویڈیو اصلی ہے، جج صاحب نے تسلیم کرلیا ہے کہ دباؤ پر فیصلے کئے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت خود بخود ختم ہوگئی ہے، جج کو ہٹانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔