حکومت نے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کی میعاد پھر سے 5 سال کردی

ایک سال قبل ہی گرین پاسپورٹ کی عمر5 سال سے بڑھا کر 10 سال کی گئی تھی، اس فیصلے سے ریونیو میں کمی آئی

حکومت نے 60 روز تک نہ لیے جانیوالے پاسپورٹ منسوخ کردینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، پاسپورٹ کیلیے نئی فیس دینا پڑے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان نے ریونیو اہداف پورے کرنے کیلیے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ '' گرین پاسپورٹ ''کی میعاد فوری طور پر 10سال سے کم کرکے 5 سال کردی ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاسپورٹ کی عمر5 سال سے بڑھا کر10 سال کی گئی تھی جس کے بعد پاسپورٹ بنوانے کی شرح میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی اور اس مد میں حکومت کو ملنے والا ریونیو بھی کم رہا، جس پر پاسپورٹ کی مدت کو دوبارہ سے 10 سال سے کم کرکے 5سال کردی گی ہے۔




حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ60روزتک پاسپورٹ نہ لینے والے افراد کے پاسپورٹ کینسل کردیے جائیں گے اور ان افراد کو پاسپورٹ بنوانے کیلیے نئے فیس جمع کراناپڑے گی۔ لاہور میں روزانہ13سو افراد مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کیلیے اپلائی کرتے ہیں جس سے محکمہ کو61ہزار سے زائد کا ریونیو حاصل ہوتا ہے۔ اسی طرح مجموعی طور پر ملک بھر میں پاسپورٹ کی مد میں20ہزار افراد نئے پاسپورٹ بنوانے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدیدکیلیے اپلائی کرتے ہیں جس سے حکومتی خزانے میں8 کروڑ سے زائد کا ریونیو آتا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story