ایئر کینیڈا کے طیارے کے فضا میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی
طیارے میں 269 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے
کینیڈا سے سڈنی جانے والا طیارے کے موسم کی خرابی کے باعث فضا میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر کینیڈا کے طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث ہوائی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم اس دوران طیارے کے فضا میں ہچکولے کھانے اور زوردار جھٹکے لگنے کے باعث 35 مسافر زخمی ہوگئے۔
طیارے کے فضا میں تیزی سے اوپر اور نیچے جاتے ہوئے مسافروں کے سر اور گردن چھت سے ٹکرائے جس کی وجہ سے مسافروں کو چوٹ آئیں جنہیں ہوائی ایئرپورٹ پر طبی امداد فراہم کردی گئی جب کہ 9 مسافروں کو اسپتال لے جانا پڑا۔
واضح رہے کہ ایئر کینیڈا کے بوئنگ 777 طیارے میں 269 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے، موسم کی صورت حال درست ہونے پر طیارے کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔