ملک میں مزید طوفانی بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی

آج رات سے 18 جولائی کے درمیان مغربی اور مون سون ہواؤں کا ملاپ طوفانی بارشوں کا سبب بنے گا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختون خوا اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید طوفانی بارشوں اور ندی نالوں میں سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر میں مزید طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، اورشدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خدشہ بھی ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے 18 جولائی کے درمیان مغربی ہواؤں اور مون سون ہواؤں کے ملاپ سے ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں اور شہری علاقوں سمیت پہاڑی ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے مری، گلیات سمیت، کاغان، ناران، میرپور، بھمبر، مظفر آباد، راولاکوٹ، باغ، سوات، کالام، دیر، کوہاٹ، پشاور، بنّوں، مردان، کوہلو، ژوب، سبّی، سیالکوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد اور نور پور تھل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 
Load Next Story