پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا 17 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
بجٹ میں گندم اور چوکر پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین نعیم بٹ نے کہا کہ بجٹ میں گندم اور چوکر پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا اور اس فیصلے کا اثر آٹے کی قیمت پر پڑے گا، چوکر پر سیلز ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 40 روپے مہنگا ہو جائے گا، ایف بی آر اہلکار اس ٹیکس کی تصدیق کرتے ہیں لیکن چیئرمین ایف بی آر انکار کرتے ہیں۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر زبانی کی بجائے سیلز ٹیکس ختم کرنے کا ایس آر او جاری کریں، اگر سیلز ٹیکس ختم نہ ہوا تو 17 جولائی کو پورے پاکستان میں فلور ملز بند کرکے ہڑتال کریں گے اور ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے۔