ورلڈکپ پاک بھارت میچ کی گیند 2 ہزار150 ڈالرز میں فروخت

روایتی حریفوں کے مقابلے میں ٹاس کیلیے استعمال کیا جانے والا سکہ ایک ہزار 450 ڈالر میں خریدا گیا ہے

روایتی حریفوں کے مقابلے میں ٹاس کیلیے استعمال کیا جانے والا سکہ ایک ہزار 450ڈالر میں خریدا گیا ہے، فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN:
ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین 16جون کو کھیلے جانے والے میچ میں استعمال ہونے والی گیند 2 ہزار 150 ڈالر میں فروخت ہوگئی۔


یادگاری اشیاءفروخت کرنے والی ویب سائیٹ کے مطابق روایتی حریفوں کے مقابلے میں ٹاس کیلیے استعمال کیا جانے والا سکہ ایک ہزار 450ڈالر میں خریدا گیا ہے جب کہ اسکور شیٹ ایک ہزار ایک سو ڈالر میں فروخت ہوئی ہے۔

یاد رہے ورلڈکپ کے لیگ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 89رنز سے شکست دی تھی۔ دریں اثنا بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین سیمی فائنل میں استعمال ہونے والی گیند کی قیمت 850ڈالر میں دستیاب ہے،اسکور شیٹ 400اور ٹاس کا سکہ 350میں بیچا جائے گا۔
Load Next Story